صوبے میں ملیریا کی مرض پر قابو پانے کیلئے ڈونرز کے ساتھ ملکرکام کررہا ہے،عبداللہ خان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان،ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر غلام فاروق ہوت، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر فہیم آفریدی،ملیریا کنٹرول پروگرام و بورڈ ڈیزیز کے ڈائریکٹر عامر اقبال رئیسانی،سینئر پروگرام منیجر مرف نیاز محمد،بی آر ایس پی کے عبداللہ بادینی اور اکبراچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں ملیریا کی مرض پر قابو پانے اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت بلوچستان ڈونرز کے ساتھ ملکرکام کررہا ہے،بلوچستان کے 14اضلاع میں دوائی لگی 23لاکھ مچھردانیاں تقسیم کی جارہی ہیں جس سے ملیریا کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو مقامی ہوٹل میں ملیریا کنٹرول پروگرام،ڈی ایم سی،مرف، انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک،اور بی آر ایس پی کے زیراہتمام کوارڈی نیشن کمیٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملیریا ایک شخص سے دوسر ے شخص تک مچھ کے کاٹنے سے منتقل ہوتا ہی ملیریاکی عام علامات میں بخار،سردی لگنا،جسم کے درد، متلی اور الٹی شامل ہوتی ہے بفوری اور موثر علاج کے بغیر ملیریا کے مریض شدید پیچیدگیوں کا شکار اورموت کا سامنا کرسکتے ہیں ملیریا سب کو متاثر کرتا ہے لیکن پانچ سال سے کم عمر بچے اور حاملہ خواتین خصوصی طور پر زیادہ متاثرہوتی ہیں پاکستان میں بلوچستان،خیبر پختونخوا اورسندھ میں 2022میں 58294390افراد میں سے 1.8ملین افراد ملیریا سے متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بلوچستان میں ملیریا کے 7لاکھ مثبت کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال 10لاکھ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے 14اضلاع بولان (کچھی)،ڈیرہ بگٹی،دکی، گوادر، جعفرآباد،جھل مگسی،کیچ(تربت)،خاران،لورالائی،موسیٰ خیل،نصیرآباد، ژوب میں 23لاکھ دوائی لگی مچھردانیاں تقسیم کررہی ہے جس کا مقصد بلوچستان کے منتخب اضلاع میں مچھروں کے کاٹنے سے زیادہ سے زیادہ افراد کو محفوظ بنانا ہے اس مہم میں ملیریاکنٹرول ڈائریکٹوریٹ،انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک اور میڈیکل ایمرجنسی ریسیلینس فاونڈیشن شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مچھردانیاں تقسیم کرنے کی مہم کے دوران مرف کے رضاکار گھر گھر جاکر رجسٹریشن کرکرکے انہیں کوپن فراہم کرچکے ہیں اب انہیں نامزد ڈسٹری بیوشن پوانٹس پر دوا لگی مچھردانیاں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت بلوچستان اور ملیریا کنٹرول پروگرام عوام کو صحت اور ملیریا سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھارہا ہے تاکہ لوگوں کو ملیریا سے محفوظ رکھنے کیلئے ان میں شعور و آگاہی پیدا کی جاسکے۔