تحریک انصاف کو سیاسی جماعت سمجھنا سیاست کی توہین ہے،مولاناعبدالغفورحیدری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفوری حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان لاوارث نہیں کہ بیرونی ایجنٹ کے حوالے کرنے کے لئے دیا جائے تحریک انصاف کو سیاسی جماعت سمجھنا سیاست کی توہین ہے جمہوریت کے چمپئن اپنی جماعت میں آمریت پر یقین رکھتے ہیں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد ہی ملکی سلامتی کے ضامن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع مستونگ میں چیف آف سراوان اسلم خان رئیسانی سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی جماعت کہناسیاست کی توہین ہے جو جماعت انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروا سکتی،اسے جمہوریت کے چمپئن بننے کے دعوے زیب نہیں دیتے جو شخص دوسروں کو چور کہتا تھا وہ خود توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے ڈاکو ثابت ہوئے عالمی سطح پر ملک کو کٹہرے میں کھڑا کرنے والوں کو سیاست کا کوئی حق نہیں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے یہ ملک کے غدار جو کام پاکستان کے دشمن پچھلے 75سالوں میں نہیں کر سکتے تھے وہ کام ان لوگوں نے کیا پاکستان یتیم ملک نہیں کہ کسی بھی بیرونی ایجنٹ کو یہاں مسلط کردیا جائے جو بھی پاکستان کے آئینی اور اسلامی شناخت کو چھیڑے گااس کا احتساب ہم کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہی ملکی سلامتی کے ضامن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے