بی این پی عوامی نے اپنے قول وفعل اور عمل سے پنجگور کو اندھیروں سے نکال کر اسے روشنیوں کا شہر بنادیا ہے، میراسداللہ بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور کے شہر گرمکان میں بی این پی عوامی کی شاندار انٹری مرکزی صدر و سابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ نے گرمکان میں پارٹی کے 10نئے یونٹوں کا افتتاح کردیا،اس موقع پر قومی اسمبلی کے امیدوار نوراحمد بلوچ حلقہ پی بی 30 کے امیدوار شکیل احمد قمبرانی رحمدل بلوچ نثاراحمد بلوچ اور پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میراسداللہ بلوچ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی نے اپنے قول وفعل اور عمل سے پنجگور کو اندھیروں سے نکال کر اسے روشنیوں کا شہر بنادیا ہے یونیورسٹی زرعی کالج پولی ٹیکنیک کالج آج یہ ثابت کررہے ہیں کہ ان اداروں نے ہمارے بچوں کو علمی وسماجی سطح پر کافی بالغ نظر اور باشعور بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی پنجگور کے ہر فرد کو خوشحال اور باعلم دیکھنا چاہتا ہے مستقبل میں پنجگور میں میڈیکل اور انجنئیرنگ کالجز بی این پی عوامی کے منشور میں سرفہرست ہیں اور ان شائاللہ یہ خواب بھی 8 فروری کے بعد شرمندہ تعبیر ہونگے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی پنجگور کے تمام صاحب علم نوجوانوں ڈاکٹر، ادیب دہقان مزدوروں کی پارٹی ہے اور پنجگور کے نوجوان جس جوش وجزبے کے ساتھ آج بی این پی عوامی کے کاروان میں شامل ہورہے ہیں یہ مستقبل کے لیے نیک شگون ہے کیونکہ انہیں اب ہر چیز کا ادراک ہوگیا ہے کہ کون باعمل ہے اور کون قوم کے جزبات سے کھیل کر زاتی اسائش اور پروٹوکول کے لیے سرگردان ہے انہوں نے کہا کہ گرمکان میں عوام کا جم غفیر ایک ریفرنڈم ہے اور گرمکان کے ہر گھر سے یہی سدا بلند ہورہی ہے کہ وہ ووٹ صرف بی این پی عوامی کو ہی ملے گا جس نے پنجگور نے پنجگور میں علم کی روشنی پھیلا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں بی این پی عوامی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مخالفین کے لیے ایک پیغام ہے اور وہ اب نوشتہ دیوار پڑھ لیں خاص کر نیشنل پارٹی کے لیے پنجگور کے عوام کی طرف سے یہ پیغام ہے کہ اب پنجگور کی سیاست میں اسکے دال نہیں گلنے والے نیشنل پارٹی کئی بار اقتدار کے مزے لوٹ چکا ہے پنجگور کے لیے ایک اجتماعی کام دکھا دیں پھر جاکر عوام کا درکھٹکٹائیں نیشنل پارٹی کے کھاتے میں صرف نامکمل اسکمیں ہیں جن میں بھوتوں کا بسیرا ہے انہوں نے کہا کہ اج یہ ایک بار پھر عوام میں ووٹ کے لیے جولیاں پھیلارہے ہیں کہ ہمیں ووٹ دیں عوام ان سے سوال کرے کہ 2013 سے 2018 تک انکو جو اربوں روپے ملے وہ جاکر گھاڑدیئے تھے بی این پی عوامی ووٹ کی طاقت سے آٹھ 8 فروری کو بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی سلیکشن اور پیراشوٹ.سے کامیابی نامنظور آرو اور ڈی آرو کا تعلق نشنل پاڑی سے ہے جوکہ ناقابل قبول ہے۔ھم صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔جن 10 یونٹ کا افتتاع کیا گیا ہے، جن میں 1،گل یونٹ، 2،محمدصالح یونٹ، 3،ماسٹرعبدالاحد یونٹ، 4،آذاد یونٹ5،استاد صدیق یونٹ 6،غلام جان یونٹ، 7،مرحوم ساجدیونٹ 8،مرحوم عالم یونٹ9مرحوم حاجی خدابخش یوتھ یونٹ شامل ہیں کارکن گھر گھر پارٹی کا پیغام لیکر جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے