بلوچستان گرینڈ الائنس کے قومی و صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں کو انتخابی نشان انار الاٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان گرینڈ الائنس کے قومی و صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں کو انتخابی نشان انار الاٹ کردیا گیا، گرینڈ الائنس کے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بلوچستان نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو انتخابی نشان انار الاٹ کردیا ہے، آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں الائنس کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی و دیگر امیدوار انار کے نشان پر حصہ لیں گے، اعلامیہ میں کوئٹہ شہر اور بلوچستان کے عوام، سیاسی کارکنوں اور حماتیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گرینڈ الائنس کے انتخابی مہم میں مزید تیزی لاکر الائنس کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے