امیدواروں کو چائیے کہ وہ انتخابی عمل کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیئے ہمارے ساتھ تعاون کرے، ڈپٹی کمشنر مستونگ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی زیر صدارت حلقہ پی بی 37 مستونگ کے امیدواروں اور ان کے نمائندوں کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بعض امیدواروں نے خود شرکت کیں اور بعض امیدواروں کے نمائندے شریک ہوئے اس کے علاوہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر مستونگ اصغر خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ نظام رحیم بلوچ ریٹرننگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ بھی تھے اجلاس میں الیکشن مہم امن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اصولوں سمیت دیگر امور پر گفت و شنید اور غورو غوض ہوئے اجلاس سے پی بی 37 کے امیدواروں اور ان کے نمائندوں نے مختلف امور پر اظہار خیال کیا مختلف تجاویز پیش کیئے اجلاس سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ایک جمہوری عمل ہے اس لئے اس کے انعقاد کے لئے امیدوار بھی جمہوری طریقے اپنائے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام قواعد و ضوابط اور اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے ایک خوشگوار ماحول میں اپنا اپنا الیکشن مہم حالات کے مطابق چلائیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن مستونگ کے ساتھ ہم بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر شفاف انداز اور غیر جانبداری کے ساتھ انتخابی عمل کے لیئے تمام تر اقدامات اٹھائے ہیں ہمارے لئے تمام امیدوار قابل احترام ہیں انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو بھی چائیے کہ وہ اس جمہوری عمل کے دوران تمام انتخابی عمل کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیئے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرے انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہر چیز ممکن ہوتا ہے انہوں نے مجموعی طور پر امن و امان اور سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ امیدوار بھی موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے الیکشن مہم چلائے اور جہاں ضرورت پڑے ہم سیکورٹی کی فراہمی اور دیگر امور یقینی بنائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے