ہم اپنے کارواں میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے، اسلم بھوتانی
سونمیانی وندر(ڈیلی گرین گوادر) سابق رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ ہم اپنے کارواں میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعتماد پر ان شاء اللہ پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے یہ آپ لوگوں کی محبتوں کا نتیجہ ہے کہ آپ لوگوں نے ہمیں دس گیارہ مرتبہ کامیابی سے ہمکنار کیا لسبیلہ گوادر کا حلقہ ایک ہزار کلو میٹر تحویل تھا ہمارے مخالفین یہ کہتے ہیں کہ ہم نے کوئی کام نہیں کیا تو آپ بتائیں کہ آپ لوگوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں کہاں پر کام کیا آپ حب کی باتیں کرتے ہیں کہ وہاں پر کوئی کام نہیں ہوا یہ سوال تو بنتا ہے کہ آپ بھی میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین رہے آپ نے کیا ترقیاتی کام کیے گزشتہ 76 سالوں بلکہ پشت در پشت وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے آپ نے کیا خدمات انجام دیے ہم پر یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ ہم نے اپنے گھر دریجی کو ترقی دی آپ بتائیں کہ آپ لوگوں نے کیوں بیلہ شہر کو ترقی سے محروم رکھا ہم نے پچاس سالوں تک آپ لوگوں کی خدمت کی کوئی بتائے کہ ہمارے نام حب وندر گڈانی بیلہ اوتھل میں ایک انچ اراضی درج ریکارڈ ہے پچاس سالوں میں ہمارا کوئی مکان یا دفتر نہیں تھا اب جاکر ہم نے حب اور وندر میں ایک ایک دفتر بنایا ہے ہم نے ہمیشہ اجتماعی کام کیے ہیں ہم نے اپنے فرائض ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ا شاء اللہ آگے بھی کرتے رہیں گے۔ یہ بات انہوں نے میر آباد ڈام بندر اور کریم بخش گوٹھ گلشیری میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جس فراغ دلی کے ساتھ آپ لوگوں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ہمارے کارواں میں شمولیت اختیار کی ان شااللہ آپ لوگوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے پولینگ کے دن بھرپور طریقے سے اپنے ووٹ کاسٹ کریں اور اپنے سپورٹروں کو پولینگ اسٹیشنوں تک پہنچائیں آپ لوگ جس محبت سے بھوتانی خاندان پر اعتماد کرتے ہوئے ہم لوگوں کو پینتالیس سالوں سے کامیابی سے ہمکنار کرتے ارہے ہیں جام یوسف مرحوم اور جام کمال خان عالیانی کو بھی ہمارے خاندان نے آپ لوگوں کی مہربانی اور اعتماد سے شکست سے دوچار کیا آج کل جو شخصیات آپ لوگوں کے پاس ووٹ حاصل کرنے کے لیے ارہے ہیں ان کو آپ لوگوں سے محبت نہیں ہے بلکہ آپ کی سرزمین اور ذریعہ معاش پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں جب تک آپ کی سرزمین آپ کے ہاتھ میں ہے ہم اور جام یہیں پر ہیں جو نئے چہرے سامنے آرہے ہیں وہ آپ لوگوں کی خدمت کے لیے نہیں ارہے ہیں جو پیسے خرچ کر کے آپ لوگوں کو ورغلاہیں گے مگر کامیابی کے بعد آپ لوگوں کے ذریعہ معاش اور آپ کی جدی پشتی اراضیات کو چھین لیں گے ہم نے ہمیشہ آپ لوگوں کی اراضیات اور ذریعہ معاش کو تحفظ دیا یہاں کی اراضیات انتہائی قیمتی ہیں جن پر ملک بھر کے لینڈ مافیاز کی نظر ہے ان کو ناکام بنانے کے لیے آپ کی یکجہتی اہم ہے ہم نے دریجی میں اراضیات برائے فروخت کا بورڈ لگنے نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ وہاں پر امن و امان کی صورتحال برقرار ہے۔ اس موقع پر سلیم کاکانی گنج بخش بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شااللہ آٹھہ فروری کا دن ہمارے قائدین کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ امیر بخش دودا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کی بار ہمارا سامنا لینڈ مافیاز کے ساتھ ہے جو یہ خواہشاتِ لیکر آئے ہیں کہ وہ آپ لوگوں کی جدی پشتی اراضیات سے آپ لوگوں کو محروم کریں مگر ان شائاللہ وندر حب دریجی گڈانی اوتھل بیلہ لیاری لاکھڑا کنراچ کی عوام 8 فروری کے دن ان کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ فیض محمد خاصخیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں اپنے قائد سابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی کو جہنوں نے اپنے لوگوں کی تحفظ اور ان کی سرزمین پر بری نظر رکھنے والوں کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اپنے لوگوں کی دل سے خدمت کی ہمارے قائدین نے اپنے حصے کا کام کرکے دکھا دیا ہے اب ہم لوگوں نے اپنا فرضِ ادا کرتے ہوئے 8 فروری کے دن این اے 257 کے امیدوار محمد اسلم بھوتانی جن کا انتخابی نشان چارپائی اور پی بی 21حب دریجی کی نشست پر سردار محمد صالح بھوتانی امیدوار ہیں جن کا انتخابی نشان گائے ہے کے نشان پر ٹھپہ لگا کر ان کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔وڈیرہ علی محمد، زنگی خان، سمیر احمد، عبدالرزاق عثمان کی قیادت میں ناخواہ صالح، ایاز علی آزاد، وحید علی، دریا خان اسماعیل، وسیم رحمت اللہ، یونس ابراہیم، صمد ابراہیم لاسی، حسن عثمان، محمد یوسف نے شمولیت اختیار کی۔واجہ سفر بلوچ کی قیادت میں خالد بلوچ، اقبال بلوچ، ریاض بلوچ نے اپنے ہم خیال ساتھوں سمیت مخالف گروپ کو چھوڑ کر بھوتانی کارواں میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ آدینک بلوچ، ولی محمد کی قیادت میں اپنی فیملی اور ہم خیال ساتھوں سمیت نیشنل پارٹی کو چھوڑ کر بھوتانی کارواں میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی و دیگر رہنماؤں کو اجرکیں پہنائی گئیں۔