پاکستان میں لیول پلیئنگ فیلڈ صرف اشرافیہ کے پاس ہوتی ہے، مرتضیٰ سولنگی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ملک میں 8 فروری کو عام انتخاباتے کے انعقاد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں لیول پلیئنگ فیلڈ اشرافیہ کے پاس ہر وقت ہوتی ہے۔لاہور میں الحمرا آرٹ کونسل میں دو روزہ افکار تازہ تھنک فیسٹ کا 7 واں ایڈیشن منعقدہ ہوا جہاں سیاست دانوں، تجزیہ کاروں، ادیبوب ، دانشوروں اور ادیبوں نے علمی مباحثہ کیا اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے تھنک فیسٹ کے آخری روز شرکت کی اور کہا کہ 8 فروری کو انتخابات کے دن لوگوں کی قطاریں لگی ہوں گی، 17 اگست 2023 کو جب سے نگران حکومت آئی ہے، مستقل مزاجی سے کہا ہے کہ آئین میں تحریر ہے ریاستی امور ملک کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ تمام تر سیاسی قوتیں اور متعلقہ فریق کے مفاد میں ہے کہ 8 فروری کو انتخابات ہوں، اس لیے انتخابات ہونے کا یقین ہے، پاکستان میں انتخابات ہوں یا نہ ہوں اگر کسی کے پاس لیول پلینگ فیلڈ ہے تو وہ اشرافیہ ہے، جس کے نام مختلف ہیں، ورکنگ کلاس کے پاس لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ نواز شریف ایک قد آور شخصیت ہیں، ان کے آنے سے سیاست میں تہلکہ مچ جاتا ہے، حریف سیاسی جماعتوں کا نام لیے بغیر کہا کہ جنھوں نے قانون کو بے پناہ پامال کیا ہے ان کے ساتھ جزا اور سزا ہونی چاہیے۔

سابق سینیٹر افرا سیاب نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کی بات غیر یقینی ہے، پاکستان میں جرنیل شاہی ہے وہ الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں، کے پی میں دو انتخابات قریب سے دیکھے ہیں وہ کہتے ہیں طالبان خطرہ نہیں ہیں اصل دہشت گرد بلوچ نیشنلسٹ ہیں، بلوچستان جو جمہوری مرکز رہا وہاں اب باپ پر بٹھا دیا گیا۔

افراسیاب خٹک نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی علامت ہے لیکن اس کو ہائوس آف کانسپریسی بنا دیا گیا ہے، سنجرانی فارمولے کے لیے مسلم لیگ(ن) کو ہٹا کر اپنے لوگ لائے گئے، سیاسی انجیئرنگ ختم نہیں ہوگی اور صاف و شفاف الیکشن نہیں ہوں گے، نوازشریف نے پرویز مشرف پر مقدمہ کرکے درست فیصلہ کیا اور ان کو ملنے والی سزا ٹھیک فیصلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے