عام انتخابات ملتوی کروانے کیلیے سینیٹ میں ایک اور قرارداد جمع
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) عام انتخابات 2024 ملتوی کروانے کے لیے سینیٹ سیکریٹریٹ میں ایک اور قرارداد جمع کروا دی گئی۔سینیٹر ہلال الرحمان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے۔
قرارداد میں سینیٹر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی ہے جبکہ صوبے میں الیکشن کی تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے، عام انتخابات کو 8 فرروی کے بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔سینیٹر ہلال الرحمان نے کہا کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پختونخوا میں شہریوں کو ساز گاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیداروں کے لیے الیکشن مہم چلانا مشکل ہو رہا ہے۔
انتخابات سے متعلق سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع قراردادوں کی تعداد اب تک 3ہوگئی ہیں جس میں انتخابات ملتوی کروانے سے متعلق دو قرارداد جبکہ وقت پر انتخابات کروانے کی قرارداد جماعت اسلامی کی جانب سے جمع کراوئی گئی۔