ایک منظم سازش کے تحت کرسچن کمیونٹی کو عام انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، پیٹرک ایس ایم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)اقلیتی ونگ کے صدر پیٹرک ایس ایم نے کہا ہے کہ ایک منظم سارش کے تحت کرسچن کمیونٹی کو عام انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کے پاس گھرے کا کرایہ دینے کے پیسے نہیں اسکے پاس ٹرک اور زمین کہاں سے آئے گی؟۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو عدنان عر فان اور ذکریا پیٹرک کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ پیٹرک ایس ایم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کی لسٹ میں ردو بدل کی گئی جس پر بلو چستان ہائی کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دی چکی ہے، ایک منظم سازش کے تحت جھوٹے دستاویزات الیکشن کمیشن میں دلیپ کمار نا می شخص نے جمع کروائے جو ڈاکٹر اشکو ک کمار کا عزیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں 3 بار اقلیتی ونگ کاصدر رہ چکا ہوں اور میں سب کو برابر سمجھتا ہوں شیخ جعفر خان مندوخیل کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمیں اگر عدالت بھی جانا پڑا توجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار نا می شخص نے اعتراض لگایا ہے کہ ہم نے اپنے اثاثوں میں ٹرک نہیں ظاہر کیا ہمیں کورٹ کی طرف سے ریجیکشن بھی ملا ہے ہمارے پاس ایک گھر نہیں اور ہم پر ٹرک کا بے بنیاد الزام لگایا گیاہے جن کے پاس کرایا دینے کی طاقت نہیں ان کے نام پر ٹرک کیسے ہو سکتے ہیں؟ہمارامطالبہ ہے کہ اقلیتوں کے حق پر جو جوا کھیلنا چاہتے ہیں انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے