8 فروری کوعوام کلہاڑی پر مہر ثبت کرکے ترقی و خوشحالی کی راہ کا تعین کریں، بی این پی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے غیور عوام بی این پی کے امیدواروں کو انتخابات میں کامیاب کرائیں سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں پارٹی نے بلوچستان کے تمام اقوام کو شیروشکر کرنے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا بلوچ، پشتون، ہزارہ، سیٹلرز سمیت دیگر تمام اقوام پارٹی کا حصہ ہیں تعصب، نسل پرستی جیسے منفی سوچ کا خاتمہ کیا تاکہ بلوچستان کے تمام اقوام متحد ہو کر بلوچستان کی حقیقی ترقی و خوشحالی کی جدوجہد کو یقینی بنائیں بلوچستانی عوام اپنا قیمتی ووٹ 8 فروری کو بی این پی کو حق میں استعمال کریں بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستانی کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے جو عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ہمارا وژن بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی ہے 8 فروری کو عوام کلہاڑی پر مہر ثبت کر کے ترقی و خوشحالی کی راہ کا تعین کریں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے