8 فروری کا سورج مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی نوید لیکرطلوع ہوگا، حاجی نوراللہ لہڑی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما و حلقہ پی بی 44سے نامزد امیدوار حاجی میرنوراللہ لہڑی،حلقہ پی بی 41سے امیدوار سحرگل خلجی اور حلقہ این اے 264سے امیدوار عرض محمدبڑیچ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) نے پہلے بھی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالا اور اب بھی میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) ہی مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے مخالفین اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے،مہنگائی،غربت، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ہم میدان میں اترے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں، 8فروری کو انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی فتح کا سورج طلوع ہوگاپارٹی عوام کی طاقت سے نہ صرف مرکز میں بلکہ صوبوں میں بھی حکومتیں بنائے گی۔ یہ بات انہوں نے میروائس روڈ،بڑیچ کالونی،کلی محمدشہی میں حبیب اللہ، محمد قسیم، حاجی عبداللہ،صادق خان، امین اللہ،حاجی غلام گلزار خان،میر ریاض احمد گرگناڑی،نور بلوچ، عبدالفتح کرد، چیرمین عطاء، اللہ بنگلزئی، ماسٹر زمان بنگلزئی، مولوی اللہ گل، حاجی عبدالفتح، آغا عبدالمطلب، میررحیم خان جتک، محمد زمان لہڑی،نور احمد، معراج خان جتک،محمد گل جتک،میر محمد وارث جتک، نادر علی جتک، عبدالرحیم،میر گل محمد، ٹکری محمد مراد جتک،ساول خان شہزاد بنگلزئی کی شمولیت کے موقع پرمنعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)میں روزانہ کی بنیاد پر شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ(ن) اور اسکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے اور انشاء اللہ 8فروری کا سورج مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی نوید لیکرطلوع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آکرملک اور صوبے کی عوام کی تقدیر بدل دینگے اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے،انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ماضی گواہ ہے کہ پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاگیا ہمیں جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں اور نعروں کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام 8 فروری کومسلم لیگ(ن) کی انتخابی نشان”شیر“ پر مہر لگا کر ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔