کوئٹہ، کیسکوکی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں کمرشل نادہندگان کے 257کنکشنز بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دیئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کیسکوکی نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف صوبے بھرمیں بلاتفریق کارروائیاں جاری،کیسکوکے زیر انتظام کوئٹہ، پشین،لورالائی، سبی، خضدار،مکران سرکلز میں گھریلواورکمرشل نادہندگان کے 257کنکشنز بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دیئے گئے۔ ترجمان کیسکو کے مطابق کیسکوکی جانب سے مختلف پولیس تھانوں میں اب تک512بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرزبھی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، خصوصی مہم کے دوران اب تک بجلی چوروں کو 81لاکھ 80ہزار206بجلی یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کئے گئے ہیں، ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریباً41کروڑ45لاکھ 68ہزار روپے بنتی ہے، ترجمان کے مطابق ڈیٹیکشن وجرمانہ کی مد میں اب تک37 کروڑ 39لاکھ 15ہزار روپے سے زائد رقم وصول کئے جاچکے ہیں، نادہندگان کیخلاف جاری مہم میں ایک لاکھ 53ہزار404 نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مدمیں تقریباً2 ارب 55 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔