ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 97ٹریکٹر، کاریں اور موٹر سائیکل بند کر دی گئیں

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 2 روز میں 97ٹریکٹر‘ رکشے‘ کاریں اور موٹر سائیکل بند کر دی گئیں۔ ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا کہ سٹی اور سریاب سرکلز میں کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس پی ٹریفک سٹی سرکل نعیم اچکزئی اور ایس پی سریاب سرکل سید عاصم شاہ کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں 12جنوری کو سٹی سرکل میں 22موٹر سائیکل‘ایک کار او ردو رکشوں‘ سریاب سرکل میں 09موٹر سائیکل ایک کار اور دو رکشوں کے کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں اسی طرح 13جنوی کو سٹی سرکل میں 47موٹر سائیکل دس رکشوں سریاب سرکل میں پانچ موٹر سائیکلوں کے کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، کم عمر ڈرائیور نہ صرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لئے خطرے کا باعث ہیں۔والدین اور سرپرستوں سے حلفیہ بیانات بھی لئے جا رہے ہیں کہ وہ آئندہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑیاں و موٹر سائیکلیں چلانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے لائسنس کا اجرا انتہائی سہل بنا دیا ہے۔ملازمین کاروباری حضرات طلبہ اور دیگر کی سہولیات کیلئے ویب سائیٹ پر اپوائنٹمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے جہاں ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیم لائسنس کے اجرا میں مدد کریگی۔انہوں نے کہا کہ گر عوام اب بھی لائسنس نہیں بنواتی تو محکمہ پولیس کارروائی کرے گا، خلاف ورزی پر مقدمات درج ہوں گے انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس بار بار آگاہی مہم بھی چلاتی ہے تاکہ شہری ڈرائیونگ کرتے ہوئے قانون کی پاسداری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے