مخالفین بھو تا نی بر ادران کو الیکشن میں ہر انے کے لیئے کر وڑوں خر چ کررہے ہیں، محمد اسلم بھوتانی
حب(ڈیلی گرین گوادر) این اے 257لسبیلہ آواران حب سے آزاد امیدوار محمد اسلم بھو تا نی نے کہا ہے کہ مخالفین بھو تا نی بر ادران کو الیکشن میں ہر انے کے لیئے کر وڑوں خر چ کررہے ہیں تا کہ وہ لسبیلہ اور حب کی زمین ہتھیا سکیں، انشا ء اللہ لسبیلہ حب آواران کے عوام کے ووٹ کی طا قت سے جیت کر ان کے منصوبے ناکام کر دیں گے، ہم عوام کو ہی طا قت کا سر چشمہ سمجھتے ہیں،آواران وہ بد قسمت ضلع ہے جہاں سے وزارت اعلیٰ اور وزیر بنے مگر اب بھی آواران کی حالت زار نہیں بدلی، آواران کے عوام بجلی، سڑک اور صحت سمیت دیگر بنیا دی سہو لیا ت سے محروم ہیں، پیر کس کی زمینیں یہاں کے مقامی لو گوں کی ملکیت ہیں جس پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے حیا ت بزنجو گو ٹھ پیر کس میں شمو لیتی جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر حیات بزنجو گو ٹھ سے متعدد افراد پیپلز پارٹی اور جام گروپ سے مستعفی ہو کر بھو تانی عوامی کا رواں میں شمو لیت کااعلان کیا شمو لیتی جلسے سے محمد اسلم بھو تانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے لسبیلہ اور حب کے عوام کی کچھ نہ کچھ خدمت کی ہے جس کی بد ولت لسبیلہ اور حب کے عوام نے 12بار الیکشن میں ہمیں کا میاب کر وایا ہے جو کہ ہما رے لیئے حوصلہ کن با ت ہے اور بھو تانی بر ادران کے لیئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے لسبیلہ اور حب کے عوام سجاگ ہو چکے ہیں کسی کے بیکا وے میں نہیں آئیں گے انشاء اللہ 8فروری کو عوام کے ووٹو ں سے کا میاب ہو کر بھوتا نی بر ادران ایوان میں جا کر آپ لو گوں کی آواز بنیں گے، قومی اسمبلی میں پہلے لسبیلہ اور گوادر کا ذکر نہیں ہو تا تھا مگر میں نے اپنے 5سالہ دور میں لسبیلہ اور گوادر کے حقو ق کے لیئے آواز بلندکی جس سے مسائل کے حل میں کچھ بہتر ی آئی ما ہی گیر وں کے مسائل سننے گئے اور انھیں کا فی حد تک حل بھی کیا گیا انہوں نے کہا کہ آواران کے عوام ایک با ر ہمیں بھی آزما کر دیکھیں انشاء اللہ ان کے مسائل کے حل میں کا فی حد تک بہتر ی آئے گی،ہمیں امیدہے کہ آواران کے عوام اس با ر انشاء اللہ ہم سے بھر پور تعاون کر یں گے اور ہمیں خدمت کا موقع دیں گے انہو ں نے کہا کہ لسبیلہ حب کے زمینو ں کا ہر وقت دفا ع کیا ہے وندر میں 15ہزار ایکڑ اراضی جو مختلف نا مو ں سے غیر و ں کو الا ٹ کی جا رہی تھیں اس وقت وندر کے عوام روڈ پر تھے ہم ان کی آواز بنے اور معزز عدالت کے زریعے منسوخ کر وایا، 45ہزار ایکڑ اراضی کا کیس بھی سپر یم کو رٹ میں چل رہا ہے جس میں بھی انشاء اللہ کا میابی حاصل کر یں گے، لسبیلہ کی زمینو ں کے تحفظ کے لیئے بڑے بڑے اداروں اور شخصیات سے ٹکر لی ہے جس میں لسبیلہ حب کے عوام کا تعاون اور اللہ تعالی کی مدد سے کا میابی حاصل کی ہے، لسبیلہ حب کی زمینوں کو ہتھیا نے کے لیئے مخالفین کے تمام منصوبوں کو عوام کے ووٹو ں سے جیت کر ناکام بنا ئیں گے انہو ں نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں بھو تانی بر ادران نے کچھ نہیں کیا وہ ہمیں بتا ئیں کہ انھیں بھی میونسپل کا رپوریشن حب کی 4سال تک چیئرمین شپ ملی تھی اور صوبے میں ان کی حکو مت تھی تو عوام کو بتائیں کہ ان چار سالو ں میں حب کی بہتر ی کے لیئے کیا کام کر ائے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کے حقو ق کے لیئے جب حبکو کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا تو اس وقت مخالفین حبکو کے حق میں ریلیاں نکا ل رہے تھے جب 15ہزار اراضی کے غیرو کے نا م الا ٹ کی جا رہی تھی اس وقت وندر کے عوام سڑکوں پر تھے اور ہم عدالتوں میں تھے جب کہ ہما رے مخالفین ان کے حق میں بیا نا ت جارہی کررہے تھے انہو ں نے کہا کہ جا م غلا م قادر گو رنمنٹ ہسپتا ل حب سر دار محمد صالح بھوتانی کے فنڈز سے تعمیر ہو ئی ہے جس کا آج بھی سرکا ر میں ریکا رڈ موجود ہوگا، کا میاب ہو کر پیر کس ڈیم کے تعمیراتی کام میں تیز ی لا ئی جا ئے گی اور پیر کس ڈیم میں پیرکس کے تعلیم یا فتہ مقامی افراد کو تر جیحی دی جا ئے گا کسی کو بھی کسی کا حق کھا نے نہیں دیں گے جن کا حق ہو گا اسے انشاء اللہ حق دلا ئیں گے انہو ں نے کہا کہ بھو تانی عوامی کا رواں میں شامل ہو نیوالے دوستوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ گھر گھر جاکر انتخا با ت کے حوالے سے کام کر یں۔