عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی، مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر

کوئٹہ(ڈیلی جگرین گوادر) مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر ارباب نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی۔ اس وقت ٹراما سینٹر اپنی استطاعت سے بڑھ کر مریضوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہیں۔ کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں کسی بھی حادثے کی صورت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ کی خدمات کسی سی بھی ڈھکی چھپی نہیں۔ سال 2023 میں ٹراما سینٹر کوئٹہ کے میں 29177 مریضوں کاعلاج کیا گیا۔جس میں 2760 مریض داخلے ہوے 5088 آپریشن آپریشن کیے گئے۔ جبکہ ایکسرے 25511، الٹراساونڈ 1482, لیبارٹری ٹیسٹ 60828,سی ٹی سکین 18594 اور 2434 مریضوں میں خون کی منتقلی کیے گئے۔ ٹراما سینٹر کی انتظامیہ تمام پروفیسرز,سینئر ڈاکٹرز, ینگ ڈاکٹرز اور دیگر معاونین عملے کے تعاون سیٹراما سینٹر میں داخل مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہم کر رہی ہیں۔ اس وقت ٹراما سینٹر اپنی استطاعت سے بڑھ کر مریضوں کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہیشہر کے وسط میں واقع ہونے کے باعث ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں ہر وقت رش کی وجہ سے بیڈز فل ہوتے ہیں۔ ٹراما سینٹر کی4 منزل پر مشتمل نئی عمارت کی تعمیر کا کام چھ مہینے کے مختصر عرصے میں مکمل ہو گیا ہے اور 70 بیڈز کا اضافہ کر دیا گیا ہیں اس سے قبل ٹراما سینٹر 30 بیڈز پر مشتمل تھا۔ٹراما سینٹر میں صوبے کے طول و عرض سے مریض علاج و معالجے کے لیے آتے ہیں۔ کوئٹہ، قلات، سبی، لورالائی، ژوب، نصیرآباد، مکران اور رخشان ڈویژن سے بہتر علاج و معالجہ ٹراما سینٹر کوئٹہ لاے جاتے ہیں ڈاکٹرز اور دیگر معاونین عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے۔عوام اس ادارے پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے وہ ٹراما سینٹرمیں علاج و معالجے کے لیے روزانہ آتے ہیں۔ٹراما سینٹر کوئٹہ کے نیورو سرجنز، آرتھوپیڈک سرجنز، سرجنز، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر معاونین عملہ اپنے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق تین شفٹوں میں باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے