عوام کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں، حاجی سیلاب خان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور حلقہ پی بی 45سے نامزدامیدوار حاجی سیلاب خان اچکزئی نے کہاہے کہ عوام کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں اورایسے نمائندوں کاانتخاب عمل میں لائیں جو صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرسکیں،مظلوم اولسی تحریک 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو مسلم اتحاد کالونی جتک اسٹاپ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ندیم بڑیچ کی قیادت میں عبدالعلی،دلاور خان بڑیچ،عبداللہ بڑیچ،منور جان بڑیچ،نور خان بڑیچ،میر احمد بڑیچ،محمد یوسف بڑیچ،نصیب اللہ بڑیچ،محمد نعیم بڑیچ،خان محمد بڑیچ اوردیگر نے مظلوم اولسی تحریک کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے مظلوم اولسی تحریک میں شمولیت کااعلان کیا۔تقریب سے مظلوم اولسی تحریک کے رہ ما حاجی جاگی استاد، رمضان، ندیم بڑیچ،آرگنائزنگ کمیٹی ممبر حاجی نعمت،حاجی عیسی خان، منان پشتون،نائب صدر حاجی سرکار،نائب صدر حاجی وزیر،نائب صدر حاجی نور محمد اور صوبائی میڈیا کوارڈینیٹر بلوچستان سعید آغا نے بھی خطاب کیا۔حاجی سیلاب خان اچکزئی نے ندیم خان اورانکے ساتھیوں کو مظلوم اولسی تحریک میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انکی شمولیت سے کوئٹہ میں مظلوم اولسی تحریک مزیدفعال اور منظم ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ مظلوم اولسی تحریک کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی اوردیگر قائدین نے اقتدارمیں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام جوق در جوق مظلوم اولسی تحریک میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مظلوم اولسی تحریک عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے رہی ہے اور8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مظلوم اولسی تحریک کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اقتدارمیں رہنے والے عوامی نمائندوں نے عوام کی خدمت کی بجائے صوبے کی ترقی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز خوردبرد کی نظرکئے اب عوام 8فروری کوووٹ کے ذریعے ایسے نمائندوں کااحتساب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے