بلیدہ،ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

تربت(ڈیلی گرین گوادر) بلیدہ میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجے میں میں ایف سی کے5 اہلکار جاں بحق اور میجر سمیت دو اہلکار زخمی لیویز ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح بلیدہ گلیسر میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی کو نقصان پہنچا اس کے نتیجے میں 5 اہلکار لانس نائیک طارق، ٹیپو رازق، شفیع، طارق نیازی اور سنی شوکت موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ میجر عباس اور لانس نائیک ممتاز زخمی ہوئے۔لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر تربت ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ کے بعد دہشتگردوں کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی تاہم جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے