بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے دعویدار پی بی 43 میں پانی، بجلی تک کا مسئلہ حل نہیں کرسکے، میر لیاقت لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ممتازقبائلی و سیاسی رہنما میر لیاقت لہڑی نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 43سے آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر انکے خلاف سازش کی گئی اور بلاول ہاوس کراچی سے انکا نام ٹکٹ کیلئے فہرست میں شامل ہونے کے باوجود پی بی 43کا ٹکٹ کسی اور کو دیا گیا۔یہ بات انہو ں نے ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ لہڑی ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سابق ناظم جاوید محمد حسنی، زاہد خان، ملک عبدالقادر لہڑی، بیبرگ مینگل،اکبر مینگل، داد محمد بلوچ محمد ولید چن اوردیگربھی موجود تھے۔میرلیاقت لہڑی نے کہا کہ ہرالیکشن میں انکی واضح جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا مگر پی بی 43کے عوام اس مرتبہ ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلکہ اسکے خلاف شدید ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو انکی آئیڈیل شخصیت ہیں انہوں نے ملک وقوم کیلئے عظیم قربانی دی اوروہ جب بھی برسراقتدار آئیں انہوں نے بلوچستان پر خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے پارٹی سے روگردانی نہیں کی بلکہ انکی ٹکٹ کے خلاف سازش کی گئی اس کا جواب پارٹی کے اختیار دار ہی دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 43کے عوام پیپلز پارٹی سمیت دیگر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے اصرار پر آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے دعویدار حلقہ پی بی 43میں گیس،پانی، بجلی تک کا مسئلہ حل نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کامیاب ہوکر سب سے پہلے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کو ترجیح دیں گے اورعوام کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں میرلیاقت لہڑی نے کہاکہ حلقہ پی بی 43کا ٹکٹ دینے کا باقاعدہ بلاول ہاوس سے نوٹیفکیشن جاری ہوا جس کے بعد ہم ٹکٹ لینے پارٹی کے سیکرٹریٹ پہنچے لیکن یہ ٹکٹ ایک سازش کے تحت کسی کو کو دیدیاگیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق ناظم کلی اسماعیل جاوید محمدحسنی نے اپنے دیگر ساتھیوت سمیت احتجاجاً پارٹی فیصلوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے میر لیاقت لہڑی کا ساتھ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے