شفقت محمود کا عام انتخابات 2024 سے دستبردار ہونے کا اعلان

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے عام انتخابات 2024 سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔شفقت محمود نے لاہور کے ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو کہ منظور بھی کر لئے گئے تھے ۔تاہم جمعہ کے روز سابق وفاقی وزیر نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’’ میں نے این اے 128 اور پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور میں کسی بھی سیٹ سے امیدوارنہیں ہوں، اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے