پی بی 43 کو بار بار تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے، میر لیاقت لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ممتاز قبائلی، سیاسی، سماجی شخصیت صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی،بی43 سے امیدوار” میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے۔ کہ عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ بی بی 43 پر غیر حقیقی نمائندہ مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ ” لہڑی ہاؤس ” میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حلقہ پی بی 43 کے مکینوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے میر لیاقت لہڑی کی حمایت کا اعلان کیا۔ جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے سینیئر کارکنوں اور حمایتیوں کی موجود بڑی تعداد نے بھی میر لیاقت لہڑی کی حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر میر لیاقت لہڑی نے کہا۔ کہ حلقہ پی،بی 43 کو بار بار تجربہ گاہ بنایا گیا۔ کبھی حلقہ سے تعلق نہ رکھنے والے تو کبھی غیر حقیقی نمائندے یہاں مسلط کیے گئے۔ جنہوں نے علاقے کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔ اور آج یہ حلقہ سب سے زیادہ مسائل کا شکار ہے۔ بلکہ پسماندہ بلوچستان کا پسماندہ ترین علاقہ پی بی 43 ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ انہوں نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے۔ یہی وجہ ہے۔ کہ ہر انتخابات میں ان کی” جیت کو ہار” میں تبدیل کیا گیا. مگر اس مرتبہ حلقے کے عوام یہ ظلم و زیادتی نہیں ہونے دیں گے. عوام پرعزم ہیں اور اس مرتبہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ بلوچستان کو خوشحال بنانے کے دعویدار حلقہ 43 میں پانی، گیس، بجلی کے مسائل تک نہیں حل کر سکے۔ جبکہ بعض امیدوار ایک مرتبہ پھر سرمایہ لگا کر بدلے میں بھاری منافع کمانے کی غرض سے عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے میدان میں نکلے ہیں۔ لیکن 8 فروری کو عوام ان سب کو شکست دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے