پاکستان پیپلز پارٹی انسانیت کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262حاجی رمضان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی انسانیت کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے 8فروری کوانتخابات میں پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی،کاکڑ قومی جرگے کے کنوینئر سرداراشرف ناصر کی پارٹی امیدوار حاجی رمضان اچکزئی کی حمایت سے پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کاکڑقومی جرگہ کے سربراہ و صوبائی اسمبلی کے حلقہ این اے 262سے آزاد امیدوار سرداراشرف خان کاکڑ کی پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارحاجی رمضان اچکزئی کے حق میں دستبردار ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سردارشرف خان ناصر نے کہاکہ 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں انہوں نے آذاد حیثیت سے حصہ لینے فیصلہ کیا تھا گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نے ان سے رابطہ کرکے پارٹی امیدوار کی حمایت کرنے کا کہا جس پر انہوں نے دوست اْحباب سے مشاورت کے بعدمیں نے حاجی رمضان اچکزئی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262،263اور 264اورکوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اورحلقہ این اے 262سے امیدوار حاجی رمضان اچکزئی نے سرداراشرف کاکڑ کی جانب سے دستفبردار ہونے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہپاکستا ن پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے قیام سے لیکرآج تک عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکی ہے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے پارٹی کے قائدین اور جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے اور جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن عوام کے حقوق پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیاعام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کامقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور دہشتگردی سے ہے۔انہوں نے کہا کہ 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے