مزدور رہنماء کو قومی اسمبلی کی نشست کے لئے ٹکٹ جاری کر نے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کے مشکور ہیں، خان زمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئرمین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان بابا مزدور خیر محمد فور میں نوردین بگٹی ملک محمد حسین بنگلزئی عابد بٹ اور دیگر مزدور رہنماؤں نے بیان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کے رہائشی غریب عوام اس حلقے میں بسنے والے سرکاری ملازمین محنت کش طبقہ اور مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی این اے 262 میں متفقہ امیدوار مزدور رہنما حاجی محمد رمضان اچکزئی کے حق میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ملک گیر سیاسی جماعت پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے مزدور رہنماء حاجی رمضان اچکزئی کو کوئٹہ کی قومی اسمبلی کی نشست پر پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے جس پر ہم پارٹی قیادت کے مشکور ہیں۔ مزدور رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کے ملازمین مزدور اور غریب عوام اپنے مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے آئے روز اسمبلیوں کے سامنے اور شاہراہوں پر احتجاج مظاہرے اور دھرنے سے بہتر ہے کہ اپنا ایک منتخب نمائندہ ان اسمبلیوں میں بھیجا جائے جو غریب عوام اور ملازمین کے حقوق کا بھرپور دفاع کر سکے اور اب یہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے نمائندے حاجی محمد رمضان اچکزی جنکا انتخابی نشان تیر ہے اھیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر قومی اسمبلی بھیجیں تاکہ وہ ملازمین مزدوروں اور غریب عوام حقوق کے لیے اواز بلند کریں یہ حقیقی تبدیلی اب نہیں تو کب لائی جا ئے گی۔ہم سب کو اس سوچ اور فکر کیساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے