عام انتخابات 2024 کے حوالے سے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)عام انتخابات 2024 کے حوالے سے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا، کنٹرول روم کے ذریعے انتخابات کے لیے سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد میں کنٹرول روم قائم کردیا۔کنٹرول روم کے ذریعے انتخابات کے لیے سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ کنٹرول روم نیشنل ایکشن پلان کے کوآرڈی نیٹر بریگیڈیئر شہزاد نذیر کی سربراہی میں قائم کیا گیا۔
کنٹرول روم کے دیگر ممبران میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ڈپٹی سیکرٹری طاہر اکبر اعوان کنٹرول روم کے ممبر، سیکشن آفیسر مبشر حسن کوآڈینیشن آفیسر مقرر کیے گٸے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب دورانی کی ہدایت پر کنٹرول روم کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔