سینئراداکارخالد بٹ انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکاراور ڈائریکٹر خالد بٹ انتقال کرگئے، فیملی ذرائع نےتصدیق کردی۔سینئراداکار کے فیملی ذرائع کے مطابق خالد بٹ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کا نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کیا جائے گا۔

اداکار خالد بٹ نے 1970 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا،اور اداکاری میں کیریئر بنانے کے لیے 1979 میں لاہورچلے گئے، آپ نے اردو اور پنجابی فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز کی ایک بڑی تعداد میں نظر آئے۔

انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ساتھ ہی فلم کی ہدایت کاری بھی کی،خالد بٹ نے بےشمار ٹی وی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر پر بھی کام کیا، انہیں فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اداکار خالد بٹ پی ٹی وی کی پروڈکشن میں جنجال پورہ (1997)، بوٹا ٹو ٹوبہ ٹیک سنگھ (1999)، لنڈا بازار (2002) میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے ، ان کرداروں کو عوام کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے