سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز کے بعد سابق خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی نے بھی آئندہ الیکشن آزاد حیثیت سے لڑنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ رجب علی کی پارٹیاں کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔میں نے پارٹی کے تمام جلسوں اور کارنر میٹنگزسمیت بڑے قافلوں میں شرکت کی اور ہر فورم پر پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے کردار ادا کیا ہے۔

عائشہ رجب کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے یکسر نظرانداز کیاگیا۔ 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ سے آزاد حیثیت سےمیں حصہ لوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے