رند پینل نے ضلع بھر میں عوامی مفادات کے ترقی و خوشحالی کے اقدامات کو ترجیح دی، سردار زادہ خان رند

بولان(ڈیلی گرین گوادر)رند قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین وسابق ضلع کونسل کچھی کیچئیرمین سردارزادہ میر سردار خان رند کی قیادت میں رند علی شہر لہڑی آباد کے مقام پر ایک پروقار شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں چئیرمین ایم سی ڈھاڈر سید فرید احمد شاہ دوپاسی،وڈیرہ علی احمد رند،سردار نور جان جتوئی،حاجی ریاض احمد رند،سابق کونسلر محمد اسلم جتوئی،سابق کونسلر حاجی خان جتوئی،نور جاں شان رند،وڈیرہ عنایت جتوئی،سوشل میڈیا کے غلام فرید جتوئی سمیت مختلف قبائل سیتعلق رکھنے والیمعتبرین موجود تھے شمولیتی پروگرام میں میر قیصر جتوئی،ٹکری عبدالعزیز جتوئی،حاجی گل محمد جتوئی،حاجی محمد حسن جتوئی،عبدالسلام جتوئی نے اپنی برداری سمیت گیلو پینل سے مستعفی کا اعلان کرتے ہوئے سردارزادہ میر سردار خان رند کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے رند پینل میں شمولیت اختیار کرنیکا اعلان کیااسموقع پر میر سردار خاں رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رند پینل کے کاروان میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کا کہناتھا کہ رند پینل نے ضلع بھر میں عوامی مفادات کے ترقی و خوشحالی کے اقدامات کو ترجیع دی ہے 8 فروری کا سورج رند پینل کی کامیابی لے کر طلوح ہوگا رند پینل کے کارکن سماجی رہنما الیکشن مہم میں بھر پور اپنی جدوجہد جاری رکھی رند پینل میں جوق در جوق شمولیت اور غیر مشروط حمایت کا سلسلہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہم نے علاقے میں سابق دور میں عوامی مفادات کے تناظر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کئیے ہیں سینکڑوں اسکیمات مکمل ہوئی جبکہ سینکڑوں اسکمیوں پر کام جاری ہے ان کے مکمل ہونے سے علاقے کی عوام مزید خوشحالی کی جانب گامزن ہوگی ہم نے ہمیشہ کچھی میں عوامی رائے کو اولیت دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیئے ہیں کیونکے ہمارا عوام کے ساتھ آباو اجداد سے رشتہ قائم ہے سابق دور حکومت کے چند ماہ کی مدت میں سردار یار محمد رند نے کچھی کے سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے جنرل الیکشن اور 2023 کے بلدیاتی انتخابات میں رند پینل نے عوامی طاقت سیجس طرح کامیابی حاصل کی یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ رند پینل کے قائد اور انکے معتبرین پر کچھی کی عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبے ضلع بھر میں عوامی توقعات کے مدنظر رکھتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچے اور مزید بھی نہ روکنے والے ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے ہم اپنی کچھی عوام کے اعتماد کو کسی قیمت پر ٹوٹنے نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے