بی اے پی ایک مر تبہ پھر گائے کے نشان سے انتخابی میدان میں اتر یگی،سینیٹر کہدہ بابر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے ترجمان سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ بی اے پی ایک مر تبہ پھر گائے کے نشان سے انتخابی میدان میں اتر یگی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سما جی رابطے کی ویب سائٹ پر جا ری کر دہ اپنے ایک بیان میں کہی۔ سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بی اے پی کی درخواست منظور کر تے ہوئے گائے کا نشان بحال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 جنوری کو جا ری انتخابی نشانات کی فہرست میں بی اے پی کو آنکھ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا۔