باشعور محب وطن عوام ماضی سے سبق حاصل کرتے ہوئے مستقبل کا فیصلہ دینگے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) باشعور محب وطن عوام ماضی سے سبق حاصل کرتے ہوئے مستقبل کا فیصلہ دینگے اور ریاست ڈبونیاور قوم کومعاشی سائل کے دلدل میں دھکیلنے والے مداریوں اور ناکام سیاسی پنڈتوں کا احتساب کریں گے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے سریاب روڈ پر حلقہ 44 کے نامزد امیدوار میر نور اللہ لہڑی کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ا ین اے 264 کے امیدوار عرض محمد بڑیچ اورمیر نوراللہ لہڑی نے بھی خطاب کیا۔ مقرر ین نے کہا کہ آج پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کو ماضی کے نا عاقبت اندیش سیاسی پنڈتوں کے غیر سنجیدہ فیصلوں نے صرف اور صرف اندھیروں میں ہی دھکیلا ہے 8فروری کا دن عوام کے پا س اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اور قوم کو سنگین مسائل کے دلدل سے نکالنے کا ایک سنہری موقع ہے کہ ہم اپنے زاتی مفادات سے بالاتر ہوکر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اور ریاست بچانے والے محب وطن سیاسی قیادت کی مثبت سوچ اور قابل عمل ترقیاتی وژن کو سورٹ کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک مسائل کے منجدھار سے نکالنے کی کاوشوں کی عملی تکمیل کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔اس موقع پر ملک ظاہر کاکڑ،نصیر اچکزئی،حیدر اچکزئی،شاکر حسنی سمیت مسلم لیگ (ن)کی سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے