ہنگول کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) ہنگول کے قریب ٹریفک حادثہ،ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقہ ہنگول کے قریب دلتوس چھڑائی کے مقام پر مسافر بس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں خاتون و بچی سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، مسافر بس پسنی سے کراچی جارہی تھی کہ ایل پی جی باؤزر کو اور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار افراد کو کچل ڈالا جس کے سبب ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق رس ملاڈ سے بتایا جاتا ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس سمیت ریسکیوں ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو رس ملاڈ ریسکیو سنٹر ہسپتال میں منتقل کردیا، جاں بحق افراد میں خداگنچ ولد نوربخش، بیبو زوجہ نوربخش،جماعتی بنت نور بخش، انور لد مولوک شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے