کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کئے جانے کیخلاف الیکشن ٹربیونلز میں دائر اپیلوں کی سماعت مکمل ہوگئے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) 8فروری کے عام انتخابات کیلئے بلوچستان میں ریٹرنگ افیسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کئے جانے کیخلاف الیکشن ٹربیونلز میں دائر اپیلوں کی سماعت مکمل ہوگئے،ٹربیونلز میں 405 اپیلیں دائر ہوئیں جن میں سے 369منظور جبکہ 36مسترد کردی گئیں،آئندہ عام انتخابات کیلئے صوبے بھر میں ریٹرنگ آفیسران کی جانب 479امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے، کاغذات نامزدگی کی منظور ی اور مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل دو الیکشن ٹربیونلز بنائے گئے تھے،الیکشن ٹربیونل نے یکم جنوری سے دس جنوری تک الیکشن اپیلوں کی سماعت کی، الیکشن ٹربیونلز میں امیدواروں کی جانب سے مجموعی طور پر 405 اپیلیں دائر ہوئیں جن میں سے 369اپیلیں منظور جبکہ 36مسترد کردی گئیں،الیکشن ٹربیونلزنے سابق وزیر اعلی نواب ثنا اللہ زہری، بی این پی کے سربراہ سرداراختر مینگل، سابق وزیر اعلی جام کمال خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی، الیکشن ٹریبونلز نیمولوی سرورموسی خیل،عبدالخالق ہزارہ،قادر علی نائل،منورہ منیر،خادم حسین وردگ خوشحال کاکڑ اورنصراللہ زیرے،سینیٹرمنظورکاکڑکو بھی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیا،الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل ڈویڑن بنچ میں اپیلوں کی سماعت جاری ہے، جو تیرہ جنوری تک مکمل ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے