نگران وزیر داخلہ بلوچستان نے تربت میں سیاسی رہنما ء پر ہو نے والے حملے کی رپورٹ طلب کر لی
کوئٹہ (ڈیلیگرین گوادر)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر جمالی کا تربت میں سیاسی رہنما اسلم بلیدی پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نگران وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ و اقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ میر زبیر جمالی نے مزیدکہاکہ سپروائزری افسران فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔وزیر داخلہُ نے سیاسی رہنما کی جلد اور مکمل صحت کیلے دعا بھی کی