لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کر دی گئی
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کر دی گئی۔ نگران حکومت نے کمیشن کی مدت میں توسیع کا گزٹ نوٹیفکیشن 4 دسمبر 2023 کو جاری کیا۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں کمیشن کی مدت بڑھانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں لاپتہ افراد کمیشن کی مدت میں 6 ماہ سے تین سال تک کی توسیع ہوتی تھی۔ لاپتہ افراد کمیشن کا قیام 2011 میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہوا تھا۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران فریقین نے کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔