شمالی وزیرستان، فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق

میرانشاہ (ڈیلی گرین گوادر)شمالی وزیر ستان: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے گاؤں تپی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق میرانشاہ میں میں فائرنگ سے جاں بحق تین افراد میں حلقہ پی کے-104 سے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت ملک کلیم اللہ ، مسرور اور محمد سخی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملک کلیم اللہ اور ساتھیوں کے ہمراہ اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے