سابق سینیٹر اور این اے 258 سے (ن) کے لیگی امیدوار اسلم بلیدی پر فائرنگ، حالت تشویشناک

تربت(ڈیلی گرین گوادر) سابق سینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے امیدوار اسلم بلیدی پر نامعلو م افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، لیگی رہنما کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی رہنما کو 6 گولیاں لگی ہیں ، پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ لیگی رہنما تربت کے میر عیسیٰ قومی پار ک میں چہل قدمی کر رہے تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ اسلم بلیدی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا تشویشناک حالت کے باعث انہیں مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے ، واضح رہے کہ اسلم بلیدی بلوچستان کے سابق وزیر زراعت بھی رہے ہیں اور وہ سابق سینیٹر بھی تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے