7ماہ بعد بھی کوئی ثبوت نہ ملنا پی ٹی آئی کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے، حاجی سیف اللہ کاکڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف کا 9مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں،7ماہ بعد بھی اس حوالے سے کوئی ثبوت نہ ملنا تحریک انصاف کی بے گناہی ثابت کرتا ہے،9مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے۔ ان خیالات کاا ظہار تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کو بنیاد بنا کر تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا پارٹی رہنماؤں کو غدار کہا گیا اور جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا مگر آج 7ماہ بعد بھی تحریک انصاف کے9مئی میں ملوث ہونے کا ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا یہ تحریک انصاف کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے مگر اسے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی پوری کوشش ہو رہی ہے کہ اسے الیکشن سے آ?ٹ یا پھر بدترین دھاندلی کے ذریعے ہرایا جائے اگر یہ ہوا تو قوم کبھی بھی ایسے فراڈ الیکشن تسلیم نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کراکے ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالا جائے اس میں ملک و قوم کی بقاء ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے