پیپلز پارٹی کو ہردور میں ختم کرنے کی سازشیں ہوتی رہی ہیں، حاجی علی مددجتک

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کامقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور دہشتگردی سے ہے،ریاست مدینہ اور مذہب و قوم پرستی کے نام پرووٹ لینے والوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی 8فروری کو عوام ووٹ کے ذریعے ایسی سیاسی جماعتوں کا احتساب کریں گی۔یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45سے امیدوار حاجی علی مددجتک، حلقہ پی بی 44سے امیدوار میر عبیداللہ گورگیج،صغیراحمدکھرل، ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوسف بنگلزئی، ٹکری عظیم لہڑی،حاجی محمد ہاشم محمد شہی،میر غفار رئیسانی اوردیگر نے ملک سروردہوار،ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی کی رہائش گاہوں پرمنعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر علاقے کے معتبرین اور عوام نے حاجی علی مددجتک اور میرعبیداللہ گورگیج کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستا ن پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے قیام سے لیکرآج تک عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکی ہے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے پارٹی کے قائدین اور جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے اور جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن عوام کے حقوق پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ہردور میں ختم کرنے کی سازشیں ہوتی رہی ہیں لیکن پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے پارٹی کو عوام کے دلوں سے نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام سے ریاست مدینہ،مذہب اورقوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والوں میں اقتدارملنے کے بعد عوام کی کوئی خدمت نہیں کی اب عوام8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ایسے عناصر کاووٹ کے ذریعے احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے