میں نے ہمیشہ ہر فورم پر اپنے علاقے کیلئے پانی کی جنگ لڑی ہے، میر جان محمد جمالی

اوستہ محمد (ڈیلی گرین گوادر)اوستہ محمد میں انتخابی گہما گہمی عروج پر،مختلف برادریوں کاپی بی 17سے بلوچستان عوامی پارٹی سے ایم پی اے کے نامزد امیدوار میر جان محمد خان جمالی کی حمایت کا سلسلہ جاری۔اوستہ محمد،گنداخہ میں بڑی تعداد میں میر جا ن محمد خان جمالی اور میر فاروق خان جمالی کے اعزاز میں ظہرانے،عشائیہ سمیت ٹی پارٹیوں میں حمایت کا اعلانات کیئے جا رہے ہیں۔جگہ جگہ میر جان محمد خان جمالی اور میر فاروق خان جمالی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے حمایتوں کے مختلف شاہراہوں،گلیوں میں پینا فلیکس اور باپ پارٹی کے جھنڈے لگائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر نوابزادہ سالار خان جمالی،میر فاروق خان جمالی،میر کریم بخش خان رند،میرالطاف حسین ہجوانی،سعید احمد جمالی،سعید احمد رند و دیگرعلاقے کے معتبرین،معززین بھی موجود تھے۔اس موقع پر میر جان محمد خان جمالی نے اوستہ محمد اور گنداخہ میں مختلف برادریوں کی جانب سے حمایتی پروگراموں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد اور گنداخہ کی عوام میری برادری ہے۔میں نے ہمیشہ ہر فورم پر اپنے علاقے کیلئے پانی کی جنگ لڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد اور گنداخہ کی عوام کیلئے اپنے حلقے اوستہ محمد کو الگ ضلع کا درجہ دلوایا۔جس سے اوستہ محمد اور گنداخہ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔آنے والے دو سالوں میں 800سے زائد مختلف سرکاری محکمو ں میں ملازمتیں آئیں گی جس پر صرف اوستہ محمد اور گنداخہ کے نوجوانوں بھرتی کیئے جائیں گے۔انہوں نے میں تمام برادریوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر ہمیشہ اعتماد کر کے ووٹ کی طاقت سے مجھے اسمبلیوں میں بھیجا۔میں نے اسمبلیوں میں ہمیشہ اپنے علاقے کیلئے پانی کی جنگ لڑی اور لڑتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد اور گنداخہ میں کروڑوں روپے کے مختلف ترقیاتی کام کروائے۔جن میں بجلی،صحت،پانی،سڑکیں،تعلیم سمیت دیگر اسکیمات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کوکئی مرتبہ سیلابوں کاسامنا کرنا پڑا ہے۔جس سے علاقے کو نقصان پہنچا۔انشاء اللہ عوامی طاقت سے دوبارہ منتخب ہو کر علاقے کو سیلاب سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کروں گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ اوستہ محمد کو ضلع کا درجہ دلوانے کا بعد ضلع کو تیزی سے فعال کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کی فوری تیناتی کروائی تا کہ اوستہ محمد اور گنداخہ کی عوام کے مسائل یہاں اوستہ محمد میں ہی حل ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلع اوستہ محمد میں نئی حکومت بننے کے بعد ڈسٹرکٹ کمپلیکس بنایا جائے گا۔جس کی زمین زراعت سے 32ایکڑ لے لی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس بننے کے بعد ضلع اوستہ محمد کے تمام سرکاری محکموں کو لا کر فعال کیا جائے گا۔جس سے اوستہ محمد اور گنداخہ کی عوام کے مسائل اپنے ضع اوستہ محمد ہی حل ہونگے۔میر جان محمد خا ن جمالی نے کہا کہ انشاء اللہ8فروری کو عوام کی طاقت سے دوبارہ منتخب ہو کر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے