شہزاد اکبر، ذلفی بخاری کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمدکرنےکا حکم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور ذلفی بخاری کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

جج محمد بشیر نے حکم جاری کرتے ہوئے فرح گوگی، وکیل ضیا المصطفی نسیم و دیگر ملزمان کے بھی اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے