سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز نے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کیخلاف دائر سانحہ نو مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی۔
عدالتی فیصلے کے بعد تمام تھانوں کی تفتیشی ٹیمیں ایک ساتھ ہی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش کرسکیں گی۔ عدالت نے حکم دیا کہ بانی چییرمین پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں لے جایا جاسکے گا۔عدالت نے 11 جنوری کو مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ اگلی سماعت گیارہ جنوری کو صبح دس بجے اڈیالہ جیل میں ہی ہوگی۔