بی این پی کی سیاست کا محور بلوچستان اور بلوچ قوم کے مسائل رہے ہیں، حاجی محمد ہاشم نوتیزئی
چاغی (ڈیلی گرین گوادر) سابق وفاقی وزیر میر حاجی محمد ہاشم نوتیزئی کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی چاغی نے سیکڑوں کارکنوں کے ہمراہ بازار سے ہوتے ہوئے ریلی کی شکل میں انتخابی دفتر تک بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور پی بی 32چاغی،اوراین اے260چاغی،نوشکی، خاران،واشک ا نتخابی دفتر کا افتتاح کردیا،دفتر کا افتتاح بی این پی چاغی کے سابق ضلع صدر اور پارٹی کے بزرگ رہنما ء میر محمد غوث بلوچ نے کیااس موقع پر پارٹی کے سابق وفاقی وزیر مملکت اور امیدوار این اے260 حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی اورپی بی 32 کے امیدوار میر یار محمد مینگل،مرکزی رہنما حاجی بابو محمد انور نوتیزئی ودیگر پارٹی کے عہدیداران،کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھی، اس موقع پر قبائلی عمائدین اور دیگر طبقے افراد بڑی تعداد میں شریک تھے افتتاحی تقریب سے بی این پی این اے 260 کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی،پی بی 32 کے امیدوار یار محمد مینگل،ضلعی جنرل سیکرٹری وقار ریکی ودیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے کھبی بھی اقتدار کی سیاست کو ترجیح نہیں دی بی این پی کی سیاست کا محور بلوچستان اور بلوچ قوم کے مسائل رہے ہیں ایوانوں میں ہم بیٹھ کر ڈیسک نہیں بجاے بلوچستان کے حقوق کی بات کی ہے جو فنڈز ہم نے لی ہے بلوچستان اور اپنے حلقے کی لوگوں پر صرف کیا ہے آج آپ دیکھ رہے ہیں ہماری مائیں،بہنیں اسلام آباد میں احتجاج پر بیٹھے ہوئی ہے اسی مسئلہ پر بی این پی شروع دن سے آواز اٹھا رہی ہے انھوں نے کہا اگر ہم جمہوری انداز میں اقتدار میں جاتے ہیں تو ہم بلوچ قوم کی آواز بن جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کو ہر الیکشن میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے مگر بلوچستان کے عوام نے بی این پی کا بھر پور ساتھ دیا ہے سردار اختر جان مینگل واحد لیڈر ہے جو بلوچ قوم کے سائل و ساحل اور بلوچستان کی محرومیوں،کی بات کی ہے انھوں نے کہا آج عوام گواہ ہے کہ ہمیں جتنی بھی فنڈ ملے ہیں حلقے میں بلا تفریق صرف کی ہے اور بلا غرض لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے انھوں نے کہا انشائاللہ رخشان ڈویژن میں بی این پی عوام کی طاقت سے آٹھ فروری کو بھر پور کامیابی حاصل کریگی اور ہمیں اپنے حلقے کے قبائلی عمائدین اور ووٹر سپورٹر پر بھروسہ ہے انھوں نے کہا آٹھ فروری کو عوام ہمارے ساتھ دیں بی این پی کو سپورٹ کریں انشائاللہ انھیں ماضی کی طرح مایوس ہونے نہیں دینگے انتخابی دفترکے افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں پارٹی رہنما،کارکنان،اور قبائلی عمائدین نے شرکت کیا اور باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغاز کردیا. اس موقع پر انہوں مزید کہا پاک افغان بارڈر سے منسلک سرحدی پٹی کے علاقے چاربان نور وہاب گیٹ برآب چاہ اور کاروان راہ کی بندش اور وہاں پر پاسپورٹ سسٹم رائج کرنے سرحد کے آر پار روزگار کرنے والے خاندان جن میں مالدار اور تاجر شامل ہیں سخت مشکلات سے دوچار ہیں کیونکہ ضلع چاغی میں پاک افغان سرحدی پٹی رباط تا کاروان راہ ہزاروں افراد کی ذریعہ معاش گلہ بانی مال مویشیوں و مزدوری سے وابستہ ہے،سرحدی لوگ جو کہ پاکستانی شہریت رکھتے ہیں اور محب وطن بھی ہیں ان کا ذریعہ معاش روزگار گلہ بانی تمام متاثر ہوا ہے جہاں جہاں پر گیٹ نصب ہے وہاں پر سرحدی لوگوں کو رفت و آمد اور روزگار کی اجازت ہو انہوں نے کہا کہ ہماری تجویز یہی ہے کہ مقامی افراد جو ہر دو اطراف میں گلہ بانی یا دیگر قانونی روزگار کرتے ہیں شناخت کے لئے ان کو ایک مخصوص کارڈ کا اجراء بعد از تصدیق ملنا چائیے چونکہ سرحدی پٹی پر جتنی بھی آبادی ہے یہ تمام محب وطن ہیں اس لئے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ رباط تا کاروان راہ ضلع چاغی میں سرحدی باشندوں کو ہر دو اطراف میں گلہ بانی روزگار کی اجازت ہو آخر میں انھوں نے کہا ضلع چاغی میں فیکٹری وغیرہ نہیں ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ بے روزگار ہیں،بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹوکن سسٹم کو ختم کریں تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کا مواقع فراہم ہو۔