بنوں میں پولیو ٹیم پر فائرنگ،2 سکیورٹی اہلکار زخمی

بنوں (ڈیلی گرین گوادر)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔بنوں پولیس کے مطابق ٹیری رام کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیوٹیم کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک حملہ آور زخمی ہوا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے