ایک ہی پلیٹ فارم سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدمات اٹھایئے جائیں گے، محمد نواز پندرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آل بلوچستان پروگریسیو پرائیویٹ اسکول ایسو سی ایشن کے صدر محمد نواز پندرانی نے کہا ہے کہ بلو چستان کے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کر نے والی دس تنظیموں نے مشترکہ طورپر فیصلہ کیا ہے کہ ایک ہی پلیٹ فارم سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کر نے کے لئے اقدمات اٹھایئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو حضرت علی کوثر، جعفر خان کاکڑ، حاجی عظمت خان کاکڑ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ محمد نواز پندرانی نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کر نے کے لئے اتفاق کیا گیا ہے کہ دس تنظیموں پر مشتمل تنظیم کا نام بلو چستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشنز الائنس ہوگا، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے بنایا گیا ایکٹ 2022سے متعلق ہمارے تحفظات دور کئے جائیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پروفیشنل ٹیکس اور دیگر غیر ضروری ٹیکسز، مڈل بورڈ کے امتحان کے ناقص طریقہ کار، میٹرک رجسٹریشن اور اگز امنیشن طریقہ کار اور ہر تعلیمی فورم پر بلو چستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشنز الائنس کو نمائند گی دی جائے۔ اس موقع پر بلو چستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشنز الائنس کی الیکشن کمیٹی نے جعفر خان کاکڑ کو چیئر مین، حضر ت علی کوثر کو سینئر نائب چیئر مین، حاجی نعمت اللہ کو وائس چیئر مین منتخب کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے