ہماری کار کردگئی چاغی کے عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے، اعجاز سنجرانی

نوکنڈی (اڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے حلقہ این اے 260 رخشان ڈویژن کے نامزد امیدوار اور پی بی 32 چاغی کے آزاد امیدوار میر اعجاز خان سنجرانی نے درانی ہاؤس تحصیل چاگئے میں اپنے اتحادیوں، حامیوں بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں،عہدیداران اور خان پینل کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کار کردگئی چاغی کے عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے چاغی کے عوام گواہ ہے ہم نے ہر شعبے میں بلا تعصب کام کیئے ہیں تعلیم،صحت، آبنوشی، بجلی، میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار مختلف شعبوں میں روزگار فراہم کی ہے ماضی کے نمائندوں کے کارکردگی بھی سب کے سامنے ہیں پہلی مرتبہ میدان میں اترے ہیں عوام اس بار ہمارا ساتھ دیں اللہ پاک نے کامیابی دی تو انشاء اللہ ضلع چاغی کے بنیادی، اجتماعی اور عوامی مسائل حل کرکے دم لینگے ہم نے کھبی بھی جھوٹے نعرے نہیں لگائے ہیں جو کہتے ہیں اس کو پورا کرنے کی انتھک کوشش کرتے ہیں ضلع کے اندر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سکیرٹری صدرالدین عینی سردار علی دوست مینگل ملک کریم داد حسنی حاجی لعل خان سمالانی چیرمین ملک فقیر دوست حسنی نے بھی خطاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے