کلکٹریٹ آف کسٹمز بلوچستان نے 6 ماہ کے دوران 57 ارب ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں جمع کر وادیئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کلکٹریٹ آف کسٹمز بلوچستان نے 6 ماہ کے دوران 57 ارب ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں جمع کروا دیئے،کلکٹریٹ نے اپنے ششماہی جولائی 2023 تا دسمبر 2023 تک کی کارکردگی کا اعلان کر دیا۔ترجمان پاکستان کسٹم بلوچستان کے مطابق بلوچستان کسٹمز کلکٹریٹ کے 5 کسٹمز کلکٹریٹ نے ڈیوٹی ٹیکسز اور انسداد اسمگلنگ کی مد میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 57 ارب ڈیوٹی ٹیکسز اور اسمگلنگ کی سامان کی برآمدگی کی مد میں قومی خزانے میں جمع کئے۔فیلڈ انفورسمنٹ کوئٹہ نے 6 ماہ کے دوران 17 ارب کا غیر ملکی سامان برآمد کیا۔ جس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، چھالیہ، پان پراگ گوٹکا، اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات، موبائل فونز، سگریٹ، اشیا خوردونوش، ٹائرز، کپڑا، سپیئر پارٹس، آٹو پارٹس، چینی، یوریا کھاد،کرنسی، سونا، ادویات وغیرہ شامل ہیں۔اسی طرح کسٹم اپریزمنٹ کوئٹہ نے 26 ارب ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں جمع کئے۔ متعلقہ ریونیو میں بنیادی کردار این ایل سی پر تعینات کسٹم اسٹاف کی دن رات محنت سے ممکن ہوسکا کیونکہ دوسرا میجر ڈیوٹی ٹیکسز کیکشن سنٹر چمن کئی ماہ سے بند پڑا ہے۔گوادر اپریزمنٹ کلکٹریٹ نے بھی ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں 21 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع کئے جبکہ چند ماہ قبل وجود میں انے والی کسٹم اپریزمنٹ کلکٹریٹ تفتان نے بھی 9ارب ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں جمع کئے۔جبکہ خضدار کسٹم ا نفورسمنٹ کلکٹریٹ جو چند ماہ قبل بلوچستان کسٹم میں شامل کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ پچھلے ماہ کوئٹہ میں ہونے والی کلکٹرز کانفرنس میں چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن نے تمام کلکٹروں کے ساتھ مل کر ریونیو بڑھانے اور اسمگلنگ کی قلم قمع کرنے کا عہد کیا تھا۔چیف کلکٹر عبدالقادر میمن نے کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ محمد اسماعیل، کلکٹر اپریزمنٹ کوئٹہ رانا تسلیم اختر، کل؎کٹر گوادر، ریاض میمن، کلکٹر اپریزمنٹ تفتان نوید اقبال، کلکٹر انفورسمنٹ خضدار سلیم میمن کی کارکردگی کو سراہا اور اس سلسلے میں ڈاکٹر فرید اقبال قریشی، ممبر کسٹمز (آپریشنز) کی خصوصی ہدایات کے تحت صوبے میں انسداد اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا بھی اظہار کیادیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو بھی سراہا گیا۔