پوسٹل بیلٹ کی درخواستوں کی آخری تاریخ 22 جنوری ہے، اعجاز انور چوہان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 22جنوری ہے۔ قانون کے مطابق یہ سہولت سر کاری اداروں اور قانون نافز کرنے والے اداروں کے ان ملازمین کو دی گئی ہے جن کے بچوں اور خواتین کا بطور ووٹر اندراج ہے لیکن وہ اپنے حلقے سے باہر کسی دوسرے مقام پر تعینات ہیں۔ ایسے افراد جو کسی جسمانی معذوری کی بنا پر سفر کرنے سے قاصر ہیں اور جو لوگ جیل یا حراست میں ہیں وہ بھی بذریعہ ڈاک ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ پوسٹل ووٹنگ کیلئے درخواست فارم متعلقہ ریٹرننگ افسروں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ecp.gov.pkسے ڈاون لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔ جن ووٹرز کو بذریعہ ڈاک بیلٹ پیپر جاری کئے جائیں گے وہ پولنگ سٹیشن پرآکر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے