پشتونخوا میپ صرف سیاسی نعرے بازی نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے، سردار ادریس بڑیچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا میپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اور حلقہ پی بی 43 کے امیدوار سردار ادریس بڑیچ نے کلی شیخان بختو خیل اسٹریٹ میں عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ سال حلقہ پی بی 43 سمیت پورے کوئٹہ شہر کو اس وقت کے منتخب نمائندوں نے نظر انداز کیا بلکہ شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کیا پورے ملک میں ہر پانچ سال بعد انتخابات ہوتے ہی اسی لیے ہیں تاکہ عوام ووٹ کے ذریعے سے اپنے نمائندے قومی و صوبائی اسمبلی تک بھیج سکیں اور ان منتخب نمائندوں کا فرض یہ ہوتا ہے کہ قانون سازی کے ساتھ ساتھ اپنے حلقے کے عوام کی تمام بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان کا حق ان کی دہلیز تک پہنچائیں لیکن بدقسمتی سے پچھلے پانچ سال اس کے برعکس ہوا اور کوئٹہ شہر کے عوام کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا اب چونکہ دوبارہ الیکشن ہونے والے ہیں تو عوام کو چاہیے کہ ووٹ کی طاقت کے ذریعے اپنے سابقہ نمائندوں کا احتساب کریں ووٹ کے حقیقی حقدار پشتونخوا میپ کے نمائندے ہیں جو کوئٹہ شہر اور اس کے عوام کے حقیقی خیر خواہ ہیں انشاء اللہ ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہونے کے بعد حلقے کے تمام بنیادی مسائل کے حل کے لئے ایک جامع پلان اپنے حلقے کے عوام کے مشورے سے بناؤں گا مزید انہوں نے کہا کہ ووٹ قومی امانت ہے لہذا عوام کو چاہیے لازماً اپنا ووٹ استعمال کریں تاکہ دوبارہ کوئی بھی نہ اہل حلقے پر مسلط نہ ہو مزید عوامی جرگے سے پشتونخوا میپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عبدالمنان بڑیچ اور شیخان علاقائی سیکرٹری قدرت بڑیچ نے بھی خطاب کیا۔