میاں محمد نواز شریف غریب عوام کا لیڈر ہے عوام کے دلوں راج کرنے والا بادشاہ پھر میدان میں آیا ہے،سردار فتح محمد محمد حسنی

خاران(ڈیلی گرین گوادر)سابق وفاقی وزیر و سینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے این اے 260 سردار فتح محمد محمد حسنی نے قائد عوام میاں محمد نواز شریف کو تاحیات نااہلی ختم ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ آج پاکستان کے تاریخ نے پرانا یاد تازہ کیا۔میاں محمد نواز شریف غریب عوام کا لیڈر ہے عوام کے دلوں راج کرنے والا بادشاہ پھر میدان میں آیا ہے اس بادشاہ کا میدان میں آنا کسی نعمت سے کم نہیں۔تاریخ اورپاکستان کے غیور عوام اس بات کی گواہ ہیکہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفاد کے لیے دن رات جہدوجہد کی ہیں۔میاں محمد نواز شریف کے اس جہدوجہد نے غریب عوام کو ہمیشہ خوش رکھا ہیاس بار ملک میں شفاف الیکشن سے ثابت ہوگا کہ میاں محمد نواز شریف نے ملک اور قوم کے لئے کیا کیا قربانیاں دی ہیں۔ جو پاکستان کے غیور عوام کو دھوکہ دے عوام کا چین و سکون چھین لیا ایسے دھوکے بازوں سے ملک چلانا تو دور کی بات اپنے گھر کا چلانا بھی نہیں آتااب وقت آگیا ہے کہ قوم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لانے کا۔میاں محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر جو کہ پاکستان کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لانے کا عظم رکھتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے