عوام ماضی کے رہزنوں کے احتساب کے لئے میدان عمل میں نکل چکی ہے، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکر ٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام ماضی کے رہزنوں کے احتساب کے لئے میدان عمل میں نکل چکی ہے،8فروری کو عوام مسلم لیگ کے شانہ بشانہ انشاء اللہ لٹروں اور غاصبوں کو شکست کے تابوت میں بند کر کے پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی دائمی شاہراہ پر گامزن کرنے کے اپنے عزم کی عملی تکمیل کا آغاز کرے گی۔ یہ بات انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مسلم لیگ نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کوئٹہ شہر سے ہزاروں مسلم لیگی شیروں کی عظیم الشان ریلی سے کیا جسکی قیادت مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کی ریلی سے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل سمیت مسلم لیگ کے نامزد امیدواران سردار ساحر گل خلجی،زرک خان مندوخیل،نسیم الرحمن ملاخیل اقلیتی امیدوار ایس ایم پیٹرک نے خطاب کیا۔ریلی میں مسلم لیگی رہنما ملک ظاہر کاکڑ،نصیر اچکزئی،حیدر اچکزئی،وہاب اٹل،ضلع کوئٹہ کے جنر ل سیکرٹری جاوید اعوان،زاکر بنگلزئی صابر راجپوت، نثار خان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر،یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر عین الدین کرد میر پہادر خان لانگو اورہزاروں کی تعدداد میں مسلم لیگی کارکنوں نے بھر پور شرکت کی۔جمال شاہ کاکڑ اور دیگر مقرر ین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریلی 8فروری کی عوامی کامیابی کی بنیاد ثابت ہوگی۔ آج کا عوامی جوش وجذبہ ماضی بلوچستان کے ساتھ سیاسی و معاشی کھلواڑ کرنے والوں کے لئے نوشتہ دیواد ہے۔لٹیرے اور غاصب اپنی شکست دیکھ کر راہ فرار کی تلاش میں ہیں مسلم لیگ عوام کی مدد سے موقع پرستوں کو شکست دے کر بلوچستان کے روشن مستقبل کا آغاز کرے گی۔