عوام کے مینڈیٹ کا احترام سب پر لازم ہے، میر اسداللہ بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں جانب دار اے آر اوز کی بار بار نشاندہی کے باوجود انکو بطور اے آر اوز برقرار رکھنا ہمارے ان خدشات کو تقویت پہنچارہے ہیں کہ پیراشوٹرز کو لیولنگ پلے فلیڈ کے مواقعے دیئے جارہے ہیں عوام کی خواہشات کے برخلاف کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا عوام بھرپور پرامن اور جمہوری طریقے سے مزاحمت کرے گی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو تیسری بارتحریری طور پر اپنے تحفظات سے اگاہ کرچکے ہیں اگر اسکے باوجود تحصیلدار آغا ظفر حسین تحصیلدار عارف حلیم اور ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن محمد علی بلوچ کو الیکشن کے عمل سے دور نہیں رکھا گیا تو بی این پی عوامی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر دھرنا دے کر احتجاج کرے گی بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ بلوچ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر میڈیا کے نمائندوں کو بریفننگ دیتے ہوئے مذید کہا کہ جن تین آفیسران کی ہم نے نشاندہی کی ہے وہ حال ہی میں باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے تھے اسکے باوجود ان مشکوک آفیسران تحصیلدار آغا ظفر حسین تحصیلدار عارف حلیم اور ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن محمد علی بلوچ کو پنجگور میں بطور اے آر اوز تعینات کیاگیا ہے اور یہ آفیسران باقاعدہ نیشنل پارٹی کے انتخابی مہم میں بھی شامل ہیں گھر گھر جاکر نیشنل پارٹی کیلیے ووٹ مانگ رہے ہیں انکی موجودگی میں شفاف اور منصفانہ الیکشن کی امید رکھنا احماقت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں میں بھی چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے جو 30 سالہ پرانے پولنگ اسٹیشن ہیں ان میں تبدیلی کی کوششیں ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا قانون اور قاعدہ ہے کہ جس جگہ 1600 سو ووٹرز ہوں انکو جاکر کسی ایسے علاقے کے ساتھ ضم کردیا جائے جہاں صرف 400 ووٹرز موجود ہوں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک فری پلان کا حصہ ہے جس کے زریعے پیراشوٹرز کو راستہ دینا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتا ہے اور نمائندہ چھننے کا حق صرف عوام کو ہے عوام جس کو ووٹ دے کر منتخب کرتا ہے یہ سب کے لیے قابل قبول ہونا چائیے دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے عوام کے مینڈیٹ کا احترام سب پر لازم ہے انہوں نے کہا کہ مشکوک اور جانبدار انتخابی عملہ کی نشاندہی کرنے کے باوجود انکو برقرار رکھنا عوام کی رائے کے برخلاف عمل ہے اس مسلے پر آج ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ یہ تینوں آفیسران کھلے عام اپنی سیاسی وابستگیوں کا اظہار کرچکے ہیں انکی نگرانی میں جو الیکشن ہونگے کیا وہ شفاف ومنصفانہ ہوں گے میر اسداللہ بلوچ نے خبردار کیا کہ عوام کا مینڈیٹ چھیننے کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے الیکشن کمیشن پنجگور میں صاف وشفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے مشکوک اور جانبدار انتخابی عملہ کو انتخابی عمل سے دور رکھے تاکہ عوام کو ووٹنگ کے لیے کسی رکاوٹ اور مشکلات کا سامنا نہ رہے اس موقعے پر بی این پی عوامی کے امیدوار برائے حلقہ این اے 258 پنجگور کم کیچ نوراحمد بلوچ مئیر میونسپل کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی اور پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے