بلوچستان میں کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کئے جانے کیخلاف اپیلوں کی سماعت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کئے جانے کیخلاف اپیلوں کی سماعت اپیلیٹ کورٹ میں کی گئی،ٹربیونلز نے 15امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جبکہ پانچ اپیلوں کو خارج کر دیا۔ پیر کو بلوچستان کے اپیلیٹ ٹربیونل ون میں 8 جبکہ الیکشن ٹریبونل ٹو میں 32 اپیلوں پر سماعت مکمل کی گئی دونوں الیکشن ٹربیونلز نے مجموعی طور پر15امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی اپیلیٹ ٹربیونل ون کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے کل 8 اپیلوں پر سماعت کی ٹربیونل ون نے 4 امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی اجازت جبکہ 1اپیل خارج کردی ٹریبونل ون نے 2 اپیلوں پر سماعت کل کیلئے ملتوی جبکہ ایک اپیل درخو ا ست گزار نے واپس لے لی جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل ٹریبونل ٹو نے 32 اپیلوں پر سماعت کی۔ ٹربیو نل ٹو نے 15 امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی اجازت جبکہ 5 اپیلیں خارج کردیں درخواست گزار کی جانب سے ایک اپیل واپس جبکہ 2 اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کردیا گیا ٹربیونل ٹو نے 10 اپیلوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے